یوکرین جنگ کا ایک سال، روس نے کچھ خاص کرنے کا اشارہ دے دیا – نوائے اسلام


ماسکو: روس نے یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ خاص کرنے کا اشارہ دیدیا۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس مغرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے 24 فروری کا دن منانے کیلئے یوکرین کے حق میں مجوزہ تقریبات کو دھندلانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روسی سفارت کار اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کسی چیز پر کام کر رہے ہیں کہ نیویارک اور دیگر جگہوں پر مغربی قیادت میں ہونے والے واقعات ہی دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نہیں ہیں۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس موجودہ صورتحال سے مضبوط اور بہتر طور پر اپنے دفاع کے قابل ہو گا۔ اس سے پہلے یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف نے کہا تھا کہ روس اس تاریخی دن پرکچھ کرنے کی کوشش کرے گا۔








Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles