کے-الیکٹرک صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں کمی کی منظوری


کولاج فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے دسمبر 2022 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

جس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ صارفین کو اس کمی کا فائدہ فروری 2023 کے بلوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

نیپرا عوامی سماعت اور درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد ایف سی اے کی منظوری دیتا ہے اور ساتھ ہی اُس مدت کا تعین بھی کرتا ہے، جس میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو صارفین کو منتقل کیا جانا ہے۔

ایف سی اے کا انحصار ایندھن کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔ یہ نیپرا اور حکومت پاکستان کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت صارفین کو بلوں کے ذریعے کو منتقل کیا جاتا ہے۔

دسمبر 2022 کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، ستمبر 2022 کے مقابلے میں دسمبر 2022 کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے منفی ہے۔

اس کی بنیادی وجہ آر ایل این جی، فرنس آئل اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے۔ جی) سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں بالترتیب 17، 15 اور 29 فیصد کمی ہے۔





Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles