پشاور، پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، شہداء کی تعداد 59 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی



پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ طور پر خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی، جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے وقت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس سے ملبے میں درجنوں افراد دب گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 59 تک پہنچ گئی جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال لائے جانے والے افراد میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق 158 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق اب بھی ملبے میں 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دھماکے مقام پر اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے پیارے لاپتہ ہیں۔

یہ خودکش دھماکا بتایا جارہا ہے، اس میں 16 سے 17افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، اس واقعے میں ہدف پولیس اہلکار تھے۔

پاکستان کیخلاف جنگ کرنے والوں کوصفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔

نوٹ: واقعے کی مزید تفصیلات آرہی ہیں۔



Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles