نویں اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا



نویں اقتصادی جائزے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل سے باقاعدہ آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد پاکستان کے معاشی اہداف اور سیلاب کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا جائزہ لینے کے ساتھ نیپرا، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو فراہم ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے مشن کو پاکستان دورے کی درخواست کی تھی، آئی ایم ایف وفد 9 فروری کو دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جائے گا۔



Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles