مقبول شاعر صوفی تبسم کی 45 ویں برسی آج منائی جائے گئی


مقبول شاعر صوفی تبسم کی 45 ویں برسی آج منائی جائے گئی


جرات ڈیسک


منگل, ۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں


مقبول شاعر صوفی تبسم کی 45 ویں برسی (آج) 7 فروری کو منائی جائے گی۔ ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹو ٹ، جی ہاں! یہ نظم ہے بچوں کے مقبول شاعر صوفی تبسم کی، یہ اور جیسی لاتعداد شہرہ آفاق نظموں کے خالق صوفی تبسم. 4اگست 1899 کو ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ صوفی تبسم شاعر تھے، ادیب تھے اور گورنمنٹ کالج لاہور کے ہر دلعزیز استاد تھے۔ بچوں سے بے حد پیار کرنے والے تھے اسی لیے انہوں نے بچوں کے لیے بے شمار نظمیں لکھیں جن میں جھولنے اور ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کی والدہ صاحبہ نے تقریباً 90 برس کی عمر پائی۔ اپنی والدہ کے انتقال تک وہ ان کی خدمت میں مصروف رہے۔ صوفی تبسم محکمہ تعلیم میں رہتے ہوئے بھی اپنے یا اپنے بچوں کے لیے کوئی رعایت نہیں مانگتے تھے۔ ان کے بچوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور تعلیم کے محکمے سے ہی وابستہ رہے بچوں کے لیے نظمیں لکھنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے 1965ء کی جنگ کے وقت جنگی ترانے بھی لکھے۔ وہ اس وقت ریڈیو پاکستان لاہور سے منسلک تھے۔ صوفی تتبسم 7 فروری 1978 کواسلام آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ ریلوے اسٹیشن پر ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ کسی ہم سفر کے کندھوں پر سر رکھ کر اس خالق حقیقی سے جا ملےـ



Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles