کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان کے وکیل نے ایف آئی اے میں منیب بٹ کیخلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرادی۔
فائق علی جاگیرانی نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ منیب بٹ کے خلاف ہتک عزت کی ایف آئی آر کاٹی جائے۔
فیروز خان کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے خلاف قانونی نوٹسز بھجوانے اور ان کی نجی معلومات ظاہر کرنے شدید تنقید کی گئی تھی۔
اس موقع پر منیب بٹ نے فیروز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنا وکیل (فائق علی) تبدیل کرے، کیوں کہ اس کیس کے ذریعے وکیل یوٹیوب پر اپنے سبسکرائبر بڑھا رہا ہے اور یہ کیس اس وقت تک چلے گا جب تک وکیل کو سلور بٹن نہیں مل جاتا۔
اب فائق علی نے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ وہ انہیں بدنام کرنے پر منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔