ترکیہ و شام میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی


ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے سے کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ہولناک زلزلے کے باعث ترکیہ میں 3419 اور شام میں 1602 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔
ترکیہ میں شدید زلزلے سے سیکڑوں عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترک صدر نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ زلزلے کے بعد ملک بھر میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، ملک بھر میں تمام سکول 13 فروری تک بند رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔



Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles