ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ، شہر ملبے کا ڈھیر، 25 سو اموات، ہزاروں زخمی – نوائے اسلام


انقرہ : قیامت خیز زلزلے نے ترکیہ اور شام میں درجنوں بستیاں اجاڑ دیں۔ اموات 25 سو جبکہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں جاپہنچی۔ زلزلے نے کئی شہر ملبے کا ڈھیر بنادئے۔ صبح سویرے آنے والے زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کےتحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا جبکہ اب بھی لاتعداد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاحال حکام نے ترکیہ میں 15 سو سے زائد اور شام میں 900 سے زائد اموات کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم موسم کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ زلزلے کے چند گھنٹے کے بعد 7٫4 شدت کا ایک اور زلزلے نے زمین ہلادی۔اس بار بھی زلزلے کا مرکز ترکیہ کے مشرقی صوبے غازیان ٹیپ سے 20 کلومیٹر دور قصبے پزاک میں 17 کلومیٹر گہرائی میں تھ اور اس کی شدت 7٫9 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کئے گئے۔ ترک صدر طیب اردوان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ایمرجنسی کا اعلان اور اقوام عالم سے مدد کی اپیل کردی۔ ایران۔ پاکستان ۔ سعودی عرب سمیت چالیس سے زائد ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے۔








Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles