لندن ہائی کورٹ: اسپائی ویئر کیس میں بحرین کے خلاف فیصلہ – نوائے اسلام


لندن : لندن ہائی کورٹ نے اسپائی ویئر کیس میں بحرین کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ بحرین کےسیاسی قیدیوں کی حمایت کے لیے کام کرنے والے سعید شہابی اور موسیٰ محمد نے اسپائی ویئر سے اپنے لیپ ٹاپ ہیک کرنے کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ بحرین حکومت نے ان کے کمپیوٹرز کو فن اسپی نامی سافٹ ویئر سے ہیک کیا اور لیپ ٹاپ کے کنٹرول۔ فائلوں تک رسائی اور مواصلات کی نگرانی تک رسائی حاصل کرلی۔ بحرین حکومت نے شہابی اور محمد کے دعویٰ کی تردید کی اورکہاکہ اسے ریاستی استثناء حاصل ہے کیونکہ مبینہ ہیکنگ برطانیہ میں نہیں ہوئی۔ تاہم عدالت نے یہ استدلال قبول نہیں کیا اور درخواست مسترد کردی۔ شہابی اور محدم نے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا اورکہاکہ بحرینی حکومت کی انتقامی کارروائیوں یا دھمکیاں ہماری آوازوں کو دبا نہیں سکتیں۔








Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles