hafiz hamdullahDaily Jasarat News






ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا دور اقتدار پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا، آج پاکستان میں نواز شریف کی سیاست ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہاکہ  22کروڑ پاکستانی عوام میں عمران خان کیلئے محبت کا زرا برابر بھی گوشہ نہیں ہے ‘ عمران خان جیل بھرو تحریک کے پیچھے چھپنا چاہتا ہے ‘ کیا وہ بتائیں گے کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے خود جیل جائینگے ؟

 مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کل کی اپوزیشن نے جیلیں کاٹیں لیکن روئے نہیں ‘ آج پی ٹی آئی والے جیل جاکر رو کر نکلتے ہیں ‘ شیخ رشید جیل کو سسرال اور ہتھکڑی کو اپنا زیور کہتے تھے لیکن آج وہ اپنے سسرال اور زیور کے بیان سے پیچھے ہٹ رہے ہیں پی ڈی ایم کو مہنگائی کا احساس ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہم پرآئی ایم ایف ‘ ورلڈ بینک و دیگر مالیاتی ادارے اعتبار نہیں کررہے، لیکن پی ٹی آئی کے سابق وزراء علی امین گنڈہ پور چینی کے مہنگا ہونے پر اپنے دور میں عوام سے اپنے بیان کرکے مذاق کرتے رہے اور کہتے رہے کہ اتنے چمچ کی بجائے کم چمچ چینی استعمال کی جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت نے خیبرپختونخواہ میں کوئی میگاپراجیکٹ نہیں کیا ‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 471ارب روپے وفاق سے لئے لیکن امن و امان کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں کی ‘ جو افسوسناک ہے’دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں لیکن عمران خان کی سیاست اپنے سے شروع ہو کر اپنے پر ہی ختم ہوتی ہے ان کو صرف کرسی چاہئے ۔












Source link

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,912FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles