ویب ڈیسک : پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز پر سستے آٹے،سستے گھی اور سستی چینی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اسے بحال نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ پشاور میں یوٹیلیٹی سٹوز بند ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں حسن گھڑی یوٹیلٹی سٹور بند کر دیا گیا ہے لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سرجن محمد عارف خان نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹوروں میں گھی،آٹے ،چینی کی سبسڈی میں عوام کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کا ریلیف پیکج بیانات کی حد تک رہ گیا ہے
فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث اس پیکج پر عمل درآمد نہ ہوسکا اور نہ ہی غریبوں کو اس مہنگائی کے دور میں سستی اشیاء مل سکیں یوٹیلٹی سٹوروں کو ڈیڑھ ماہ سے سستی چینی ،تقریباً ایک ماہ سے سستے گھی اور دوماہ سے زیادہ عرصہ سے سستے آٹے کی سپلائی بند ہے جس کی تصدیق یوٹیلٹی سٹور پشاور انتظامیہ بھی کرتی ہے پٹرول کے ریٹوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے غریبوں کی دست رس سے دور ہورہی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ غریب عوام نے یوٹیلٹی سٹوروں سے منہ موڑ لیا ہے۔